Skip to main content

حسی تبدیلیاں

سینے، دل اور فالج کے کئی مسائل آپ کی بصارت، سماعت، سونگھنے اور ذائقہ کی حس یا آپ کے احساسات کا تجربہ کرنے کے طریقے پر اثرات مرتب کر سکتے ہیں۔ اس قسم کی تبدیلی بھی درد کا باعث بن سکتی ہے۔

فالج کسی بھی یا تمام حواس کو متاثر کر سکتا ہے۔ آپ کا دماغ ان چیزوں کو پراسس کرتا ہے جو آپ دیکھتے، سنتے، چھوتے، چکھتے اور سونگھتے ہیں – اگر دماغ کے وہ حصے جو ان میں سے ایک یا زیادہ کاموں کو سنبھالتے ہیں، کو آپ کے فالج سے نقصان پہنچا ہے، تو یہ نقصان آپ کے حواس کو متاثر کر سکتا ہے۔ فالج کے بعد، بہت سے لوگوں کو بصری مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور آپ ایک کان کی قوت سماعت یا ساری بھی کھو سکتے ہیں۔

سینے اور دل کے مسائل آپ کے حواس کو متاثر کر سکتے ہیں، جب آپ کو دل کے مسائل کا سامنا ہوتا ہے یا جب آپ کو سانس کی تکلیف ہوتی ہے، تو اس کی وجہ سے خاص طور پر آپ کی بصارت متاثر ہوتی ہے، جو اکثر دھندلی یا غیر مرکوز ہوتی ہے۔ کچھ مسائل جو آپ کے سانس لینے عمل کو متاثر کرتے ہیں، وہ آپ کی سونگھنے اور/یا ذائقہ کی حس کو بھی متاثر کر سکتے ہیں۔

طویل کوویڈ اکثر آپ کی سونگھنے اور/یا ذائقہ کی حس کے نقصان کا باعث بنتا ہے۔ توازن اور سانس لینے پر اثر کے ساتھ ساتھ تھکاوٹ بھی آپ کی بینائی کو متاثر کر سکتی ہے اور اس کی وجہ سے واضح طور پر دیکھنا مشکل بن سکتا ہے۔

بصارت

آپ کے دیکھنے کے انداز میں خلل، بہت سی بیماریوں، سنگین اور معمولی، دونوں کا ایک عام ضمنی اثر ہے۔ سانس لینے میں دشواری یا کم بلڈ پریشر، دل کے مسائل، فالج یا چوٹ یہ سب آپ کی بصارت میں تبدیلی کا سبب بن سکتے ہیں۔ بصارت بھی عمر اور آپ کی صحت کی عمومی حالت کے ساتھ بدل جاتی ہے۔

بصارت میں عام تبدیلیاں جو لوگ تجربہ کرتے ہیں میں درج ذیل میں شامل ہیں:

  • دھندلا پن یا توجہ مرکوز کرنے کا نقص، خاص طور پر تیز روشنی میں یا فوکس تبدیل کرتے وقت۔
  • “تیرتی ہوئی شکلیں” – چھوٹے، دھندلے سائے جو آپ کی بصارت میں لٹکتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ یہ چھوٹی تعداد میں عام ہیں، اگر آپ اکثر ان کے خلل کا مشاہدہ کرتے ہیں یا اگر وہ اس چیز کا نظارہ روک دیتے ہیں جسے آپ دیکھنا چاہتے ہیں، تو یہ نقصان کی علامت ہو سکتی ہے۔
  • روشنی کی سطح میں ہونے والی تبدیلیوں سے مطابقت پیدا کرنے میں دشواری۔
  • چیزیں دوہری نظر آنا۔
  • آنکھوں کی بے قابو حرکات۔
  • آنکھیں خشک ہونا۔

فالج کے بعد، جزوی یا مکمل طور پر نابینا پن ایک ممکنہ ضمنی اثر ہے۔ چونکہ یہ نابینا پن عام طور پر اعصاب کے مسائل کی وجہ سے ہوتا ہے، نہ کہ خود آنکھ کے کسی حقیقی نقص کی وجہ سے، لہٰذا عینک مدد نہیں دے سکتی – جب کہ اس قسم کے نابینا پن کے شکار لوگ بعض اوقات اس سے مکمل طور پر صحت یاب بھی ہو سکتے ہیں۔

سماعت

فالج کے حملے یا کانوں میں رکاوٹ یا سوزش کی وجہ سے سماعت متاثر ہو سکتی ہے۔ یہ آپ کے توازن کو بھی متاثر کر سکتا ہے۔

سماعت کے عام مسائل میں درج ذیل شامل ہیں:

  • ایک یا دونوں طرف سے سماعت کا نقصان
  • کانوں میں گھنٹیاں بجنا – ایک مستقل شور سنائی دینا جس کا اصل میں کوئی وجود نہیں ہوتا۔ یہ ہر وقت موجود ہو سکتا ہے، یا آتا جاتا رہتا ہے۔
  • کسی خاص پچ کی آوازیں سننے میں ناکامی۔ جیسے جیسے ہماری عمر بڑھتی ہے، شور کی حد کا کم ہو جانا ایک معمول کا عمل ہے – بہت زیادہ یا بہت کم آوازیں سننا زیادہ مشکل ہو جاتا ہے – لیکن کچھ بیماریاں اس میں بہت تیزی لے آتی ہیں۔
  • دھندلی یا غیر واضح لگنے والی چیزیں

اگر آپ کو سماعت کے مسائل کا سامنا ہے، تو آپ کو اپنے ہیلتھ پروفیشنل سے بات کرنی چاہئیے اور آپ کو ایک آڈیولوجسٹ (سماعت کے ماہر) کے پاس بھیجا جا سکتا ہے جو آپ کو سماعت کا مفت معائنہ کرے گا۔

سماعت کے نقصان میں مدد کے لیے ایڈز دستیاب ہیں، بشمول کان کے اندر لگائے جانے والے سماعت کے آلات اور بند کیپشن پروگرام۔ اس سے لوگوں کو دیکھنے میں بھی مدد مل سکتی ہے، جب لوگ بات کر رہے ہوں، تو ان کے ہونٹوں کی حرکات اور چہرے کے تاثرات پر بھی غور کریں، جس سے آپ کو غیر واضح آوازوں کو سمجھنے میں مدد مل سکتی ہے۔

بو اور ذائقہ

بو اور ذائقہ کا آپس میں گہرا تعلق ہے، لہذا اگر ان میں سے کوئی ایک متاثر ہو جائے، تو دونوں کا متاثر ہونا بہت عام ہے۔ سونگھنا، ذائقہ یا دونوں کے نقصان کو انوزمیا (انوز میا) کہا جاتا ہے۔ جزوی یا مکمل انوزمیا بہت سی بیماریوں کا ایک عام ضمنی اثر ہے۔ یہ عارضی ہو سکتا ہے اور وقت کے ساتھ ٹھیک بھی ہو سکتا ہے؛ دوسری طرف، یہ مستقل بھی ہو سکتا ہے۔

چونکہ بو اور ذائقہ دونوں کی بنیاد بعض کیمیکلز کی شناخت کرنے پر ہوتی ہے، اس لیے انوزمیا کے شکار لوگوں کے لیے اپنی سونگھنے یا ذائقہ کی کچھ حس کھو دینا کافی عام ہے۔ مثال کے طور پر، آپ کے لیے میٹھی چیزوں کا ذائقہ حاصل کرنا مشکل ہو سکتا ہے، لیکن نمکین چیزوں کا ذائقہ حاصل کر سکتے ہیں۔

انوزمیا اکثر آپ کی ناک اور گلا بند ہونے کی وجہ سے بھی ہو سکتا ہے – یہ ان وجوہات میں سے ایک ہے جن میں سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور اس میں اوسط حد سے زیادہ انوزمیا کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اگر یہ معاملہ ہے، تو ڈیکونجسٹنٹ ادویات یا چھاتی کو صاف کرنے کی مشقیں آپ کی سونگھنے اور ذائقہ کی حس کو بحال کرنے میں مدد دے سکتی ہیں۔

آپ خوشبو کی تربیت کا استعمال کرتے ہوئے بھی کچھ صورتوں میں انوزمیا کا علاج کر سکتے ہیں، یہ ایک ایسا عمل ہوتا ہے جس میں آپ کے دماغ کو کسی خاص چیز کی یاد دلانے کے لیے باقاعدگی سے ایک ہی چیز کو سونگھنے کی عادت ڈالنی ہوتی ہے۔

فالج کے بعد، کچھ لوگ یہ بھی بتاتے ہیں کہ، اگرچہ وہ اب بھی چیزوں کو سونگھ اور چکھ سکتے ہیں، لیکن ان کے بارے میں ان کا تجربہ بدل گیا ہے۔ مثال کے طور پر، آپ کو یہ بھی محسوس ہو سکتا ہے کہ اب آپ کو کوئی چیز پسند نہیں آتی جو کبھی آپ کو بہت پسندیدہ ہوا کرتی تھی یا وہ چیز جس کا ذائقہ پہلے خوفناک ہوتا تھا اب آپ کو اچھا لگتا ہے۔ اس کی کچھ عادت پڑ سکتی ہے۔ چونکہ مختلف لوگوں کے لیے ایسا بہت مختلف ہوتا ہے، اس لیے آپ کو یہ جاننے کے لیے تھوڑی دیر کے لیے تجربہ کرنا پڑے گا کہ اب آپ کے ذوق کیسے بدل گئے ہیں۔

یہ بھی ممکن ہے، خاص طور پر فالج کے بعد، ہائپروزمیا نامی مسئلے کا پیدا ہونا، جس میں آپ کی سونگھنے کی حس بہت زیادہ حساس ہو جاتی ہے۔

فالج سے فینٹوزمیا (فین ٹوز میا) بھی ہو سکتا ہے، جس میں آپ کو ایسی چیزوں کی بو محسوس ہو سکی ہے جو دراصل وہاں پر موجود ہی نہیں ہوتیں۔ بہت سے لوگ جن کو فالج کا دورہ پڑتا ہے وہ محسوس کرتے ہیں کہ انہیں کسی ایسی چیز کی بو آتی ہے جسے دھواں یا جلتا ہوا ٹوسٹ کہا جا سکتا ہے، جبکہ کچھ لوگوں کو کسی دھات یا تانبے کا ذائقہ محسوس ہو سکتا ہے۔ عام خیال کے برعکس، یہ صرف اس وقت ہی نہیں ہوتا جب اصل میں فالج واقع ہو رہا ہو – کچھ لوگ اپنی صحت یابی کے دوران بھی ان “بے حقیقت” چیزوں کو سونگھنے یا چکھنے کا تجربہ کر سکتے ہیں۔

چھونا

فالج اور طویل کوویڈ دونوں اعصابی نظام کو متاثر کرتے ہیں، جس کا مطلب ہے کہ ان کے اس بات پر اہم اثرات مرتب ہو سکتے ہیں کہ آپ چیزوں کو کس طرح چھوتے ہیں۔ آپ کو بے حسی، جھنجھناہٹ یا خارش محسوس ہو سکتی ہے جبکہ وہاں پر آپ کو ایک مختلف احساس کی توقع ہو گی۔ دوسری طرف، آپ کو معلوم ہو سکتا ہے کہ آپ بعض اوقات انتہائی حساسیت کا شکار ہو جاتے ہیں – کسی چیز کو چھونے کا احساس زیادہ شدید اور تکلیف دہ بھی ہو سکتا ہے۔

اس کا دائمی درد سے گہرا تعلق ہے، لیکن ہمیشہ اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ درد کا تجربہ ہی کریں گے۔

ہم حسی

فالج یا کسی اور دماغی یا اعصابی نقصان کے بعد، کچھ لوگوں کو ایک اور مسئلے کا تجربہ بھی ہو سکتا ہے، جسے ہم حسی کہتے ہیں۔ یہ ایک ایسی حالت ہے جس میں آپ کے دماغ کے راستے الجھن کا شکار ہو جاتے ہیں، اور مختلف حواس کے درمیان “کراس” ہو سکتے ہیں – مثال کے طور پر، آپ کو آوازیں کسی رنگ یا ذائقہ کی شکل میں محسوس ہو سکتی ہیں۔

ہم حسی بے ضرر ہوتی ہے، لیکن اس کی عادت ڈالنے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔ اگر آپ ہم حسی کا شکار ہوں، تو آپ کو معلوم ہو سکتا ہے کہ آپ کو کیا پسند ہے اور کیا ناپسندیدہ ہے، میں تبدیلیاں رونما ہو جاتی ہیں؛ آپ کے لیے اپنے تجربے کو دوسرے لوگوں کے سامنے بیان کرنا بھی مشکل ہو سکتا ہے۔ عام طور پر، ہم حسی والے لوگ بہت جلد اس کے عادی ہو جاتے ہیں۔

مکانی غفلت

فالج کے بعد، کچھ لوگوں کو ایک ایسی چیز کا تجربہ ہوتا ہے جسے مکانی غفلت کہتے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ کے جسم کے متاثرہ آدھے حصے پر موجود کچھ یا تمام حواس پوری طرح کام نہیں کرتے، لہٰذا آپ یہ بھول سکتے ہیں کہ آپ کی باقی نصف دنیا میں بھی چیزیں موجود ہیں۔ یہ عام طور پر بائیں طرف ہوتا ہے، کیونکہ زیادہ تر فالج دماغ کے دائیں نصف حصے کو متاثر کرتے ہیں۔

مثال کے طور پر، مکانی غفلت کے شکار لوگ اپنے چہرے کے بائیں جانب شیو کرنے میں ناکام ہو سکتے ہیں، اپنی پلیٹ کے بائیں جانب کھانے کو نظر انداز کر سکتے ہیں یا اس طرف سے آنے والے لوگوں کو دیکھنے یا سننے سے قاصر ہو سکتے ہیں۔ یہ عام بات ہے کہ آپ کو یہ معلوم ہی نہ ہو کہ آپ کو یہ مسئلہ لاحق ہے اور یہ سوچنا کہ کچھ بھی غلط نہیں ہے۔

آپ کی توجہ بار بار نظرانداز کی چیزوں کی طرف مبذول کروا کر، وقت کے ساتھ ساتھ مکانی غفلت کا علاج کیا جا سکتا ہے۔ اگر آپ مکانی غلف کا شکار ہیں، تو آپ کو اس علاج میں آپ کی اسٹروک ٹیم کے ارکان، خاص طور پر نیورولوجسٹ، پیشہ ورانہ معالجین اور فالج کی نرسوں کی مدد حاصل ہو گی۔

This page was last updated on November 29, 2023 and is under regular review. If you feel anything is missing or incorrect, please contact [email protected] to provide feedback.

Share this page
  • Was this helpful ?
  • YesNo