Skip to main content

دل کی بے ہنگم دھڑکن (ایٹریل فبریلیشن)

دل کی بے ہنگم دھڑکن کیا ہے؟

ایٹریل فیبریلیشن (جسے AF بھی کہا جاتا ہے) دل کی بے ہنگم دھڑکن کی سب سے عام قسم ہے (ایک بے قاعدہ دھڑکن)۔

ایٹریل فبریلیشن کا مطلب ہے:

ایٹریل: میں “ایٹریا” آپ کے دل کے بالائی چیمبرز میں شامل ہوتے ہیں

فبریلیشن: دل کے بہت سے پٹھوں کی بے ہنگم دھڑکن

ایٹریل فیبریلیشن میں، آپ کے دل کے چیمبرز میں برقی سگنلز افراتفری کا شکار اور غیر منظم ہو جاتے ہیں، جس سے وہ بہت تیزی سے اور بے ترتیب طریقے سے سکڑ جاتے ہیں۔

دل کی یہ بے ہنگم تال دل کے لیے جسم کے تمام حصوں تک خون کو دھکیلنے میں مشکل پیدا کرتی ہے، جس کا مطلب یہ ہو سکتا ہے کہ آپ کے جسمم میں خون ٹھیک طرح سے گردش نہیں کرتا۔

AF کی کچھ اقسام کا علاج کارڈیوورژن نامی عمل سے کیا جا سکتا ہے۔ یہ ایک ایسا طریقہ کار ہے جس میں آپ کے دل کی تال کو معمول پر لانے کے لیے، آپ کے دل کو ایک کنٹرول شدہ برقی جھٹکا فراہم کیا جاتا ہے، جسے ڈیفبریلیٹر کہا جاتا ہے۔

ایٹریل فبریلیشن کی مختلف اقسام

  • پیروگزسمل ایٹریل فبلریشین دل کی یہ بے ہنگم دھڑکن آتی اور جاتی رہتی ہے اور عام طور پر بغیر کسی علاج کے 48 گھنٹوں میں خود ہی ٹھیک ہو جاتی ہے
  • مسلسل ایٹریل فیبریلیشن یہ 7 دن سے زیادہ عرصہ تک رہتی ہے۔ اس کا علاج دوائیوں سے یا کارڈیوورژن کے ذریعے کیا جا سکتا ہے تاکہ دل کی دھڑکن کو معمول پر لانے میں مدد ملے۔
  • مستقل یا دائمی ایٹریل فبریلیشن طویل عرصے تک رہتی ہے (عام طور پر ایک سال سے زیادہ)۔ اس معاملے میں کارڈیوورژن شاذ و نادر ہی استعمال ہوتا ہے اور عام طور پر یہ کامیاب ثابت نہیں ہوتا۔ آپ کے دل کی دھڑکن کو کنٹرول کرنے میں مدد دینے کے لیے ادویات کا علاج بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
  • فوری آنے والی ایٹریل فبریلیشن یہ AF کا ایک ایسا واقعہ ہے جو یا تو پہلی بار اچانک شروع ہوتا ہے یا موجودہ علامات سے بدتر ہوتا ہے۔ اس قسم کی AF ممکنہ طور پر خطرناک علامات کا سبب بن سکتی ہے (مثلاً دل کی دھڑکن بہت تیز ہو جانا) جس کا ہسپتال میں علاج کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

دل کی بے ہنگم دھڑکن کی علامات

کچھ لوگوں میں کوئی علامات نہیں ہوتی ہیں اور AF صرف اس وقت دریافت ہو سکتی ہے جب نرس یا ڈاکٹر آپ کی نبض کو محسوس کرے اور اسے تیز اور بے قاعدہ پائے۔ دوسری صورتوں میں، خون کی کمزور گردش درج ذیل میں سے کچھ یا تمام علامات کا سبب بن سکتی ہے:

  • چکر آنا
  • تھکاوٹ
  • سینے میں درد
  • سانس اکھڑنا
  • دھڑکن (آپ کے دل کی دھڑکن کے بارے میں آگاہی میں اضافہ یا یہ احساس کہ آپ کا دل بہت تیز یا بہت زور سے دھڑک رہا ہے)

اگر آپ اپنے دل کی دھڑکن میں اچانک تبدیلی محسوس کرتے ہیں اور سینے میں درد محسوس کرتے ہیں، تو جلد از جلد طبی مشورہ لیں۔

ایٹریل فبرلیشن کے خطرات کیا ہیں؟

  • جب ایٹریا ناقص طریقے سے کام کر رہوں، تو وہ مکمل طور پر خالی نہیں ہو سکتے، جس سے چیمبر میں خون کا ایک تالاب سا بن جاتا ہے۔ یہ خون گاڑھا ہو سکتا ہے اور اس کا لوتھڑا بن سکتا ہے۔ اگر خون کا کوئی لوتھڑا خون کے بہاؤ میں داخل ہوتا ہے تو یہ فالج کا باعث بن سکتا ہے۔ آپ کو عام طور پر خون کو پتلا کرنے والی دوا (مثلاً وارفرین، ہپارین یا اسپرین) تجویز کی جائے گی تاکہ اس طرح کے لوتھڑے ببنے کے عمل کو روکا جا سکے۔
  • ہارٹ فیل ہونا: وقت گزرنے کے ساتھ، AF دل کو کمزور کر سکتا ہے۔ جب دل کے پٹھے جسم کے لیے خون اور آکسیجن کی ضروریات کو پورا نہیں کر پاتے، تو جسم بہت سے مختلف مسائل کا شکار ہو سکتا ہے۔ جب ایسا ہوتا ہے، تو اسے ہارٹ فیل ہونا کہا جاتا ہے کیونکہ ایسا دل کے مؤثر طریقے سے کام کرنے میں ناکامی کی وجہ سے ممکن ہوتا ہے۔

دل کی بے ہنگم دھڑکن کی وجوہات

بعض اوقات AF بغیر کسی واضح وجہ کے بھی نشوونما پاتا ہے۔ تاہم، بعض اوقات AF دیگر طبی حالات کے ساتھ پیش رفت کر سکتا ہے جیسے:

  • دل کے مسائل مثلاً:
    • ہائی بلڈ پریشر
    • کورونری دل کی بیماری (خاص طور پر اگر آپ کو دل کا دورہ پڑا ہو یا دل کی سرجری ہوئی ہو)
    • دل کے والوو کی بیماری
    • پیدائشی دل کی بیماری
    • کارڈیومایوپیتھی
  • پھیپھڑوں کے مسائل مثلاً:
    • پلمونری امبولزم
    • دمہ
    • ایمفیسیما
    • کورونک اوبسٹرکٹِو پلمونری ڈِزایز (COPD)
    • نمونیا
    • پھیپھڑوں کا کینسر
  • ایک انتہائی سرگرم تھائیرائڈ غدود
  • ذیابیطس
  • آپ کے خون میں کیمیکلز کا عدم توازن جیسے پوٹاشیم، کیلشیم

دل کی بے ہنگم دھڑکن کے محرکات کیا ہیں؟

AF درج ذیل عوامل کی بناء پر مکمل یا جزوی طور پر متحرک ہو سکتا ہے:

  • ضرورت سے زیادہ مقدار میں الکحل پینا، خاص طور پر ‘بِنج ڈرنکنگ’ (جہاں آپ تھوڑے وقت میں بہت زیادہ مقدار میں شراب پیتے ہیں)
  • وزن کا نمایاں طور پر زیادہ یا کم ہونا
  • بہت زیادہ کیفین پینا، جو کافی، چائے اور انرجی ڈرنکس میں پائی جاتی ہے یا کیفین کی گولیاں وغیرہ لینا۔
  • تفریحی دوائیں لینا، خاص طور پر وہ جو دل کو متحرک کرتی ہیں۔
  • تمباکو نوشی

صحت بخش طرز زندگی کو برقرار رکھنا

اپنے انفرادی محرک عوامل کو پہچاننا سیکھنا، تاکہ آپ ان کو کم کر سکیں یا ان سے بچ سکیں اور اس کی وجہ سے بعض اوقات آپ کی AF کی علامات کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہو سکتا ہے کہ آپ اپنے طرز زندگی میں اہم تبدیلیاں لاتے ہیں۔ آپ کو اپنی روزمرہ کی عادات میں تبدیلیاں لانے کی ضرورت پڑ سکتی ہے، جیسے سگریٹ نوشی کو روکنا یا شراب نوشی ترک کرنا۔

یہ ایک مشکل منتقلی ہو سکتی ہے۔ اگر آپ اپنے پیاروں کو بتاتے ہیں کہ آپ یہ تبدیلیاں کر رہے ہیں، تو وہ اکثر آپ کی مدد کرنے اور اس میں شامل ہونے کے قابل ہوتے ہیں۔ عادت کی تبدیلی اکثر آپ کی مدد کرنے کے لیے کسی کے ساتھ مل کر آسان ہوتی ہے۔ یہ یقینی بنائیں کہ آپ صحت بخش عادات میں مشغول ہو جائیں: ہر روز کافی مقدار میں پانی پئیں، صحت بخش غذا کھائیں اور جہاں بھی ممکن ہو فعال رہیں۔

گھر پر اپنی حالت کو کیسے منظم کیا جائے، صحت مند رہنے کے طریقوں اور مستقبل میں دل کے مسائل کے خطرے کو کم کرنے کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ہمارا دل کے مسائل کے ساتھ زندگی گزارنا کا سیکشن ملاحظہ کریں۔

ہماری ایڈوائس لائن کو 0808 801 0899 پر مفت کال کریں یا NURSE لکھ کر 66777 پر ٹیکسٹ کریں اگر آپ سپورٹ گروپس، AF یا یہاں تک کہ آپ صرف ایک تربیت یافتہ اور آپ کی بات سننے والے کسی شخص کے بارے میں معلومات چاہتے ہیں۔ ہم یہاں آپ کی مدد کرنے اور صحت مند زندگی بنانے میں آپ کی مدد کرنے کے لیے حاضر ہیں۔

This page was last updated on November 29, 2023 and is under regular review. If you feel anything is missing or incorrect, please contact [email protected] to provide feedback.

Share this page
  • Was this helpful ?
  • YesNo